ممبئی30ستمبر(ایس او نویز؍آئی این ایس انڈیا)ممبئی میں پریل-الفسٹن اسٹیشن کے قریب اوور بریج پر بھگدڑ کے سبب 28افراد ہلاک اور30لوگوں کے زخمی ہونے کے ایک دن بعدایم این ایس چیف راج ٹھاکرے نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ اگر لوکل ریلوے کا انفراسٹرکچر بہتر نہیں کیا گیا تو ممبئی میں بلیٹ ٹرین کے لیے ایک اینٹ بھی مت رکھو۔الفسٹن اسٹیشن حادثے کے بعد ہفتہ کو انھوں نے کہا کہ ہمیں دہشت گرد یا پاکستان جیسے دشمنوں کی ضرورت کیاہے؟۔ ایسا لگتا ہے کہ ریلوے ہی عوام کو ہلاک کرنے کے لئے کافی ہے ۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ ممبئی میں بارش پہلے ہی نہیں ہوئی ہے مگر ان کا کہنا ہے کہ بارش کی وجہ سے ایسا ہوا؟ ٹھاکرے نے نیوز ایجنسی سے گفتگو کے دوران کہا کہ ممبئی سے منسلک امو، کی فہرست 5 اکتوبر تک ریلوے کو سونپ کر بھی ڈیڈ لائن بھی دی جائے گی۔اگرمقررہ وقت تک اصلاح نہیں ہوتی تو ہم آگے کے لائحہ عمل تیار کرنے میں آزاد ہوں گے ۔ واضح ہو کہ پریل ،الفسٹن سٹیشن کے قریب اووربریج دہائیوں پرانا ہے اور اس کے متعلق ایک طویل عرصے سے خبردار بھی کیا جاتا رہا ہے ۔ سال بھر پرانے ٹویٹس موجودہ ریلوے کے وزیر سریش پربھو کو ٹیگ کیا ہے اور ساتھ ہی ریل کی وزارت کو بھی ٹیگ کیا ہوا ہے، جس میں اس بات کی اطلاع ہے کہ اوور بریج کے متعلق کافی عرصہ سے اندیشہ ظاہر کیا جا رہا تھا اور اس کی درستگی کی مانگ کی جا رہی تھی؛ لیکن بر وقت مناسب کاروائی نہ ہونے کی وجہ سے بالاخر یہ واقعہ رونما ہوگیا ۔ گزشتہ چار سالوں سے اس پل پر زیادہ بھیڑ کی وجہ سے ممکنہ حادثے کے بارے میں 100سے زیادہ ٹویٹس کئے گئے ہیں ،لوگوں میں شدید غصہ اس لئے بھی ہے کہ یہ حادثہ روکا جا سکتا تھاگر حکومت عوام کی شکایات پر توجہ دیتی ۔